November 17, 2026

*کہیں ہم تارک قرآن تو نہیں ہوتے جا رہے* منگل 21 اکتوبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-10-21_072224

*کہیں ہم تارک قرآن تو نہیں ہوتے جا رہے*

منگل 21 اکتوبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سورہ الفرقان آیت نمبر 30 ارشاد باری تعالی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی سے شکایت کریں گے کہ میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا

*إن قومي اتخذوا هذا القرآن مهجورا*
میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا

مگر بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ جو مسلمان قرآن پر ایمان تو رکھتے ہیں، مگر نہ اس کی تلاوت کی پابندی کرتے ہیں، نہ اس پر عمل کرنے کی وہ بھی اس حکم میں داخل ہیں ۔ حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : ’’من تعلم القرآن وعلق مصحفه لم یتعاهده ولم ینظر فیه جاء یوم القیمة متعلقاً به یقول: یا رب العلمین إن عبدك هذا اتخذني مهجوراً، فاقض بیني و بینه. ذکره الثعلبي‘‘. (قرطبی) ”

جس شخص نے قرآن پڑھا، مگر پھر اس کو بند کرکے گھر میں معلق کردیا، نہ اس کی تلاوت کی پابندی کی، نہ اس کے احکام میں غور کیا، قیامت کے روز قرآن اس کے گلے میں پڑا ہوا آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکایت کرے گا کہ آپ کے اس بندہ نے مجھے چھوڑ دیا تھا، اب آپ میرے اور اس کے معاملہ کا فیصلہ فرما دیں ‘‘۔
حمید رضی اللہ تعالی عنہا نے اپنے گھر میں مسجد بنانے کا حکم دیا۔ چنانچہ ان کے لیے گھر کے اخری حصے میں مسجد بنائی گئی جسے تاریک رکھا گیا۔ یعنی اس میں روشندان وغیرہ نہ بنایا گیا اور وہ ہمیشہ اس میں نماز پڑھتی رہیں۔ حتی کہ اپ رضی اللہ تعالی عنہا اللہ سے جا ملیں ۔اسے احمد ابن حبان اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔

یاد رہے کہ کتنا اچھا ہو کہ ہم بھی اپنے گھروں میں ایک کمرہ یا جگہ مسجد کے طور پر مختص کر لیں جہاں گھر کی خواتین اپنی نماز ادا کریں اور گھر کے مرد حضرات بھی اپنی سنتیں اور نوافل گھر کی مسجد میں ادا کیا کریں اور یہی نبی کریم کا قول ہے کہ سنتیں اور نوافل گھر میں ادا کرنا افضل ہے فقط فرض نماز مسجد میں ادا کریں۔
گھر کی اس مسجد میں باقاعدہ دینی کتابیں اور قرآن مجید رکھیں تاکہ مسجد میں خواتین قرآن مجید کی صبح کی نماز کے بعد تلاوت کلام پاک کیا کریں کیونکہ قرآن پڑھنا اللہ تعالی نے فرض قرار دیا ہے اور دور حاضر میں مسلمان گھرانوں میں یہ عمل ناپید ہو گیا ہے خیر و برکت کے لئے یہ عمل پھر سے جاری کرنے کی اشد ضرورت ہے وگرنہ آخرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی سے اپنی امت کی شکایت کریں گے کہ یا اللہ میری امت نے قرآن چھوڑ رکھا تھا۔
میں مسلمان بہنوں بیٹیوں سے دست بدست گزارش کرتا کہ قرآن مجید کی روزانہ علی الصبح باقاعدگی سے تلاوت کا اہتمام کریں جیسے کہ ہماری بزرگ خواتین کا وتیرہ تھا

جضرات سے گذارش ہے کہ اپنی ذمہ داری نباہنے ہوئے اپنے گھروں کا ماحول عین اسلامی بنائیں وگرنہ ڈر ہے کہیں اسلامی شعار ہم رفتہ رفتہ بھول نہ جائیں۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
میری قوم نے قرآن چھوڑ رکھا تھا