کھپرو: دیوالی کے موقع پر 500 مستحق ہندو خاندانوں میں راشن و ضروری سامان کی تقسیم رپوٹ وجئے کمار واسوانی انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز
کھپرو: دیوالی کے موقع پر 500 مستحق ہندو خاندانوں میں راشن و ضروری سامان کی تقسیم
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز
دیوالی کے پُرمسرت موقع پر کھپرو میں انسانیت اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال قائم کی گئی۔ پوج رام راج ہندولوہانہ پنچائت کی جانب سے ایک فلاحی اقدام کے تحت 500 مستحق ہندو خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔
یہ تقریب نہ صرف ہمدردی اور خدمت خلق کا مظہر تھی بلکہ مذہبی تہوار کو حقیقی خوشیوں میں بدلنے کی ایک عملی کوشش بھی۔ راشن بیگز میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء شامل تھیں تاکہ خاندان دیوالی کا تہوار خوش اسلوبی سے مناسکیں۔
علاقائی سطح پر پنچائت کی اس کاوش کو سراہا گیا اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسے بین المذاہب ہم آہنگی، یکجہتی اور فلاحی جذبے کی علامت قرار دیا۔
پوج رام راج ہندولوہانہ پنچائت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال دیوالی اور دیگر مواقع پر مستحقین کی مدد کرتے ہیں اور ان کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں تک خوشیاں پہنچانا ہے۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مذہبی تہوار صرف چراغاں یا رسم و رواج نہیں بلکہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔