November 17, 2026

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔۔ انجمن غلامان اہلبیت ویلفیئر فاؤنڈیشن منصور آباد کے زیر انتظام سالانہ تقریب حسن کارکردگی دفتر میں

IMG-20251020-WA0382

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔۔
انجمن غلامان اہلبیت ویلفیئر فاؤنڈیشن منصور آباد کے زیر انتظام سالانہ تقریب حسن کارکردگی دفتر میں منعقد ھوئی جس کی صدارت صدر غلام محی الدین ہمایوں نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خلیفہ سلیم سلطانی جنرل سیکرٹری نے ادا کیے۔تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن ڈاکٹر شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔میاں ابرار ضیاء۔اور دیگر معززین علاقہ تھے۔تقریب میں بلڈ بنک ممبران۔حالیہ سیلاب میں خدمات سرانجام دینے والے اور سارا سال اہل علاقہ کے لیے فری برتن۔ٹینٹ سروس کی سہولت دینے والوں میں سرٹفیکٹ تقسیم کیے گے۔اس موقع پر غلام محی الدین ہمایوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم فضل ھے کہ انجمن غلامان اہلبیت عرصہ دراز سے اہل علاقہ کی خدمت کررھی ھے۔