شمالی وزیرستان: قوم دتہ خیل اور تحصیل سپین وام کی21 رکنی کمیٹی کا اے سی سب ڈویژن میر علی فہیم الدین بیٹنی کے ساتھ اہم جرگہ، شاندار کارکردگی پر تعریفی شیلڈ پیش،
شمالی وزیرستان: قوم دتہ خیل اور تحصیل سپین وام کی21 رکنی کمیٹی کا اے سی سب ڈویژن میر علی فہیم الدین بیٹنی کے ساتھ اہم جرگہ، شاندار کارکردگی پر تعریفی شیلڈ پیش،
شمالی وزیرستان (بیورورپورٹ)
قوم دتہ خیل اور تحصیل سپین وام کی 21 رکنی کمیٹی نے آج اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن میر علی فہیم الدین بیٹنی کے ساتھ ایک اہم اور پُرمغز جرگے میں شرکت کی۔ جرگے کے دوران کمیٹی ارکان نے اے سی فہیم الدین بیٹنی کی عوامی خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی پر ان کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈ دی۔ شرکاء نے کہا کہ فہیم الدین بیٹنی نے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں —خصوصاً ایم پی سی ایل، ایس این جی پی ایل، کرم تنگی ڈیم اور ایف ڈبلیو او کے جاری کاموں کو شفاف، منظم اور برق رفتاری سے آگے بڑھایا ہے۔
کمیٹی نے دتہ خیل اور سپین وام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ جرگہ معروف قبائلی رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی (PK-103)، ملک لیاقت علی خان وزیر کی کوششوں اور تعاون سے منعقد ہوا، جنہوں نے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے درمیان روابط مضبوط کرنے اور مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جرگے میں ملک عبدالرحمن، مولوی فضل جان، ملک رحیم اللہ، ملک حبیب اللہ، ملک ذاکیم، فضل ربی، محمد رؤف اور عبدالعفار سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ اور قبائلی عوام کے باہمی تعاون سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے سی فہیم الدین بیٹنی کی قیادت میں میر علی سب ڈویژن میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مثالی انداز میں جاری ہیں جو دتہ خیل اور سپین وام کے عوام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہیں