میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ایشئین ٹائیگر بن جائے گا، ملک لیاقت علی وزیر
میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ایشئین ٹائیگر بن جائے گا، ملک لیاقت علی وزیر
بنوں(دعا آن لائن نیوز) قبائلی مشر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے۔103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے پوری دنیا میں جس جرات مندانہ انداز سے پاکستان کے اصولی مئوقف اور پچھلے دنوں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے پاکستانی افواج کی شاندار کارکردگی بیان کی یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کی اب تک کی شاندار کارکردگی تھی، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کی مختلف فورمز پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے پاکستان اور پاکستانی فوج کی دفاعی تیاریوں، پاک بھارت جنگ میں پاکستانی فضائیہ کی واضع برتری اور کامیاب خارجہ پالیسی پر جو مضبوط مئوقف اختیار کیا وہ ایک محب وطن رہنما ہی کا خاصہ ہے، ملک لیاقت علی وزیر نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے راستے پر چل رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا