دیوالی کی خوشیوں میں غریبوں کا ساتھ – رپوٹ وجۓ کمار واسوانی انٹر نیشنل دعا أن لائن نیوز جے ایم ڈی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مثالی اقدام
دیوالی کی خوشیوں میں غریبوں کا ساتھ –
رپوٹ وجۓ کمار واسوانی
انٹر نیشنل دعا أن لائن نیوز
جے ایم ڈی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مثالی اقدام
دیوالی کے پرمسرت موقع پر جے ایم ڈی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک قابلِ ستائش قدم اٹھاتے ہوئے 40 مستحق اور نادار خاندانوں میں 10،000 روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر معروف سماجی رہنما سائیں ہریش رائے نے کہا:
> “10 ہزار روپے کی اہمیت وہی جانتا ہے جس کے پاس ایک کلو آٹا خریدنے کی بھی گنجائش نہ ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
> “حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہمارے فلاحی کاموں میں تعاون کیا ہے۔ ہم صرف کوشش کرتے ہیں، اصل مدد دینے والا اوپر والا ہے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہر ممکن حد تغریبوںکی مدد کی جائے۔”
یہ عمل نہ صرف دیوالی کی خوشیوں میں غریبوں کو شریک کرنے کا ذریعہ بنا، بلکہ ایک مثبت پیغام بھی دیا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں۔
جے ایم ڈی ویلفیئر فاؤنڈیشن – انسانیت کی خدمت میں پیش پیش