November 17, 2026

قصور معروف امام مسجد وفات پا گئے،اہلیان علاقہ سوگوار،نماز جنازہ دس بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی

IMG-20251020-WA0209

قصور
معروف امام مسجد وفات پا گئے،اہلیان علاقہ سوگوار،نماز جنازہ دس بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے قریبی و سب سے بڑے گاؤں موضع کھارا کے سابق امام مسجد میاں علی اصغر انتقال کر گئے
مرحوم معتدل مزاج اور تمام مسالک کے متفقہ امام مسجد تھے
میاں علی اصغر طویل عرصہ دینی خدمات سرانجام دینے کے بعد وفات پا گئے
مرحوم کی وفات پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی ہے

مرحوم اپنی نرمی، دیانت اور مسالک کے درمیان اتحاد کی کوششوں کے باعث اہلیانِ علاقہ میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے
ان کی نمازِ جنازہ آج صبح دس بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں، علما اور شاگردوں کی شرکت متوقع ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات