بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ. مسلح افواج سے والہانہ محبت کا اظہار، پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی میں بصیرپور کی
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ. مسلح افواج سے والہانہ محبت کا اظہار، پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی میں بصیرپور کی فضا پاک “فوج زندہ آباد”فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چچھر کی زیر قیادت مسلح افواج کے حق میں عظیم الشان ریلی میں صدر مرکزی انجمن تاجران ڈاکٹر صبح صادق مہار، مختار احمد وٹو، ملک محمد ارشد کمال سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء پر لوگوں کی جانب سے شاندار گل پاشی کی گئی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین شجر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی زیر قیادت پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے، تاریخ میں ہمیشہ کی طرح اقوام عالم میں پاک فوج نے پاکستان کی بہادری اور شجاعت کا لوہا منوایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، روایتی حریف بھارت جنگی محاز پر پاکستان سے شکست کے بعد دنیا سے منہ چھپائے پھرتا ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم انداز میں شر انگیزوں کے ساتھ جس انداز میں برسرپیکار ہے اس پر پوری قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اس کی لازوال قربانیوں کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے