October 25, 2026

بہاولنگر () وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر نے بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں وفاقی محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر IRD خالد نزیر نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز

IMG-20240819-WA0218

بہاولنگر () وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر نے بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں وفاقی محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر IRD خالد نزیر نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت واپڈا ریسٹ ہاؤس بہاولنگر میں کھلی کچہری لگائی اور مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر کئے گئے 76, کیسز کی سماعت کی جس میں میپکو کے صارفین کو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ کا ریلیف دلوایا ،15 عدد خراب میٹرز موقع پر تبدیل کروائے 02 عدد ٹرانسفارمرز جو کہ kv 50 سے 100 kV اپگریڈ کرواۓ۔ سائلین نے میپکو اور نادرا کی بد عنوانی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید براں کمشنر IRD خالد نزیر نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب اعلیٰ کے تعاون سے سائلین کو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے، لوگوں کی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ ٹیلی فون اور وٹس ایپ بھی ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.