ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)فوجی فاونڈیشن اسکول ڈونگہ بونگہ میں انگلش لنگوئج کورس کی اسناد کی تقسیم تقریب کے انعقاد کے موقع پر مہمان خصوصی سابق پرنسپل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ہارون آبادمصنف پروفیسر شاہد رشید کا کہنا تھا کہ انگلش زبان پر تحریری اور زبانی دونوں اعتبار سے دسترس
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)فوجی فاونڈیشن اسکول ڈونگہ بونگہ میں انگلش لنگوئج کورس کی اسناد کی تقسیم تقریب کے انعقاد کے موقع پر مہمان خصوصی سابق پرنسپل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ہارون آبادمصنف پروفیسر شاہد رشید کا کہنا تھا کہ انگلش زبان پر تحریری اور زبانی دونوں اعتبار سے دسترس حاصل کی جائے۔ترقی یافتہ دنیا میں ادب کے میدان میں اچھی کارکردگی کا تصور صرف انگریزی زبان پر دسترس کا ہی مرہون منت ہے۔
ایک استاد کے لئے بھی کلاس روم میں اچھے طریقے سے طلباء تک تعلیمی معلومات پہنچانے کے لیے انگریزی زبان پر عبور ہونا لازمی ہے ۔آج انگریزی زبان نے دوسری زبانوں کی جگہ لے لی ہے ۔ انگریزی زبان میں معلومات کا بیش بہا ذخیرہ موجودہےکسی بھی ملک کی سائنسی ترقی انگلش زبان کی محتاج ہے۔بحری و فضائی آمد ورفت انگلش زبان پر انحصار کرتی ہے۔ITکی دنیا تک رسائی انگلش کے بغیر ممکن نہیں۔جبکہ سکول ہذا کے پرنسپل نجم الدین نے زونل ہیڈ لاہور دفتر برگیڈیر(ر)ادیب اعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اس کورس کا انعقاد ہوا میں انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔پرنسپل نجم الدین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی ایجادات، معلومات، اور تحقیقات ہو رہی ہیں تمام انگریزی زبان میں ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام اعلیٰ پیشے مثلا انجیئنرنگ، میڈیکل ، زراعت اور سائنس کی معلومات انگلش زبان میں ہی دی جاتی ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی میں معیاری فنی اصطلاحات صرف انگریزی زبان میں موجود ہیں ان اصطلا حات کو مادری زبان میں استعمال کرنے سے ریسرچرز کے ذہن الجھ سکتے ہیں اس لئے انگریزی زبان میں اصطلا حات کو استعمال کیا جانا بہتر ہے۔جبکہ پنجاب ادبی فورم یونین پاکستان کے مرکزی صدر علی بٹر کا کہنا تھاکہ انگلش لینگویج کورسز کی ترقی یافتہ دور میں اہمیت انتہائی ذیادہ ہے اوراسکول ہذا کی انتظامیہ کا یہ احسن قدم ہے کہ گرمی کی تعیطلات میں بچوں کو یہ کورسز کروا کر انگریزی بولنے کی مہارت سے روشناس کروایا۔اس موقع پر تقریب میں طلباء و طالبات کو انگلش لنگوئج کی اسناد دی گئی۔انگلش لنگوئج کورس ایم فل لنگوسٹ مس مریم نور کے زیر نگرانی کروایا گیا اور پرنسپل نجم الدین کی کاوشوں سے یہ کورس ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رجسڑڈ کروایا گیا۔انگلش لنگوئج کورس کی کوآرڈینڑ مس مریم نور ،وائس پرنسپل مسز بابرہ رفیق اور مسز عابدہ منظور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو دور حاظر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا اور بچوں میں اچھی انگریزی بولنے کی مہارت پیدا کرنا تھا ۔علاقائی و مقامی سطح پر اس کورس کو والدین یونین کیطرف سے انتہائی ذیادہ سراہا گیا ۔تقریب میں پروفیسر شاہد رشید ،پرنسپل نجم الدین ،پنجاب ادبی فورم یونین پاکستان کے مرکزی صدر علی بٹر وائس پرنسپل مسز بابرہ رفیق ،مس مریم نور،مسز عابدہ منظوراور مس گناز قدیر نے لنگوئج کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔