سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد افراد ہڈیوں کے بھر بھرا پن(آسٹیوپوروسس) میں مبتلا،طرزِ زندگی میں تبدیلی ناگزیر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سومرو
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پاکستان میں 6 کروڑ سے زائد افراد ہڈیوں کے بھر بھرا پن(آسٹیوپوروسس) میں مبتلا،طرزِ زندگی میں تبدیلی ناگزیر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سومرو
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یومِ آسٹیوپوروس (World Osteoporosis Day) جوش و جذبے سے منایا گیا اس دن کا مقصد عوام میں ہڈیوں کی بیماریوں،خاص طور پر آسٹیوپوروسس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور ان کی مضبوطی کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ترغیب دینا ہے اس موقع پر معروف آرتھوپیڈک سرجن اورسابق انچارج آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ،غلام عمر مہر میڈیکل اسپتال سکھرپروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سومرو نے عوامی آگاہی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 6 کروڑ سے زائد افراد ہڈیوں کی کمزوری یا بھر بھرا پن کی بیماری آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) میں مبتلا ہیں انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر چار میں سے ایک شخص اس مرض کا شکار ہے جو تشویشناک حد تک عام ہوتا جا رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے کہا کہ آسٹیوپوروسس ایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے جو ابتدا میں کوئی علامت ظاہر نہیں کرتی مریض کو اکثر اس وقت پتہ چلتا ہے جب کسی معمولی چوٹ کے نتیجے میں ہڈی ٹوٹ جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ لفظی طور پرآسٹیوپوروسس کے معنی ہیں ہڈیوں کا بھر بھرا پن یہ بیماری آہستہ آہستہ ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے جس سے کلائی،کولہے اور ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور اگر بروقت احتیاط نہ کی جائے تو یہ بڑھاپے میں خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہےڈاکٹر سومرو کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیم ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی ضروری ہیں ان کے استعمال سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں بلکہ جسم کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے عوام کو اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی ان کے مطابق ورزش،متوازن غذا،کیلشیم اور وٹامن ڈی کا استعمال اور صبح کے وقت سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزارنا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے مؤثر ذرائع ہیں ڈاکٹر سومرو نے بتایا کہ روزمرہ کی خوراک میں دودھ،دہی،مچھلی،انڈے کی زردی،ڈرائی فروٹ،دالیں اور تازہ سبزیاں شامل کی جائیں خاص طور پر سردیوں کے آغاز میں صبح کے وقت سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے قدرتی وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں آسٹیوپوروسس کی تشخیص ہو جائے تو اسے گھبرانے کے بجائے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ادویات کے ساتھ طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لانا چاہییں باقاعدہ ورزش،متوازن غذا، اور مثبت عادات اپنانے سے نہ صرف بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ بڑھاپے میں ہڈیوں سے جڑی دیگر پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہےعوام کے نام پیغام اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنائیں متوازن غذا، ورزش اور سورج کی روشنی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں یاد رکھیں صحت مند ہڈیاں ہی صحت مند زندگی کی بنیاد ہیںا