خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد کالج چوک ،امام بارگاہ حُسینیہ چوک ،نسیم کالونی سیمت مختلف علاقوں کا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد کالج چوک ،امام بارگاہ حُسینیہ چوک ،نسیم کالونی سیمت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہراورانچارج ستھرا پنجاب وقاص خان موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے وزٹ کے دوران ،نسیم کالونی،جوہرآباد کالج چوک ،جہاز چوک، مختلف ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ویسٹ ڈیمپنگ سائیڈ کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر فروہ عامر نے کہا کہ ستھراپنجاب وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کی عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ستھرا پنجاب پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نسیم کالونی میں واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب کا وزٹ کیاصفائی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں انہوں نے شوالہ پنڈی روڈ خوشاب پر واقع ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔