خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 خوشاب کے ہردلعزیز آفیسر ملک حافظ عظمت اللہ بوڑانہ کو ڈسٹرکٹ
۔خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 خوشاب کے ہردلعزیز آفیسر ملک حافظ عظمت اللہ بوڑانہ کو ڈسٹرکٹ ریسکیو آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے تعریفی سند کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفس خوشاب کے آفیسر حافظ عصمت اللہ بوڑانہ کو ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے سیلاب کے ایام میں بھرپور معاونت فراہم کرنے پر ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اس تعریفی لیٹر سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریسکیو آفیسر ملک حافظ عصمت اللہ بوڑانہ کا تعلق بوڑانہ والاتھل سے ہے۔ آپ نہایت ہردلعزیز پروقار ، بردبار ، ملنسار، خوش گفتار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ اپنی فرض شناسی کی وجہ سے بہت نامور ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سمیت علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ یادرہے کہ ریسیکو آفیسر ملک حافظ ملک عصمت اللہ بوڑانہ ایک عرصہ سے ریسکیو آفس نورپورتھل اور ریسکیو آفس خوشاب سمیت دیگر اپنے محکمہ کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کےلیے ہمیشہ بھرپورکوشاں نظر آتے ہیں۔