سی ایس ایس کے حتمی نتائج انتہائی دلچسپ رہے۔ 110 سیٹوں پہ ایلوکیشن کے ساتھ لڑکیاں بازی لے گئیں اور 119 سیٹوں پر لڑکوں کی ایلوکیشن ہوئی۔
سی ایس ایس کے حتمی نتائج انتہائی دلچسپ رہے۔ 110 سیٹوں پہ ایلوکیشن کے ساتھ لڑکیاں بازی لے گئیں اور 119 سیٹوں پر لڑکوں کی ایلوکیشن ہوئی۔
15 ہزار سے زائد امیدوار تحریری امتحانات میں شامل ہوئے 397 تحریری امتحانات میں پاس ہوئے اور پھر انٹرویو کے بعد 229 کامیاب امیدواروں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں 17 گریڈ کی سیٹس مل سکیں ۔۔۔۔۔۔
کبھی ایک دور تھا کہ سی ایس ایس کے حتمی نتائج میں خال خال لڑکی نظر اتی تھی ،جس کی ایلوکیشن ہوتی تھی۔ اب یہ ریشو تقریبا 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
اور انے والے چند سالوں میں خال خال نوجوان نظر ائیں گے کہ جو حتمی نتائج میں کسی محکمے میں سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
اس کی وجہ بالکل واضح ہے کہ ہمارا نوجوان غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ۔معاشرے میں بڑھتا ہوا اضطراب، بے یقینی اور مستقبل کے متعلق ممکنہ خدشات۔۔۔۔یہ وہ عوامل ہیں کہ جو نوجوانوں کی سوچ فکر پہ منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔۔۔
بہرحال کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے دلی مبارک باد اور جن کی ایلوکیشن نہیں ہوئی یا جو ناکام ہوئے ہیں ان کے لیے دوبارہ میدان، پھر چند ماہ کے بعد سجے گا