October 25, 2026

ہارون آباد۔روزی کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ۔ہارون آباد کی تاریخ کا ایک اور بڑا اسکینڈل بیرون ملک ویزہ کے نام پر سینکڑوں نوجوانوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ۔

20240816_151246

ہارون آباد۔روزی کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ۔ہارون آباد کی تاریخ کا ایک اور بڑا اسکینڈل بیرون ملک ویزہ کے نام پر سینکڑوں نوجوانوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ۔

ہارون آباد سے ھمارے ڈپٹی بیورو چیف خالد سحر کے مطابق نواحی گاوُں 61 فور آر کا رہائشی نے ویزے کے نام پر کروڑں روپے کا فراڈ کرنے والا ظفر شاہ نامی شخص نے ہزاروں گھر اجاڑ دئیے۔نوجوانوں نے ویزہ کے لیے اپنے گھر زمیںنیں زیور۔جانور تک بیچ کر ویزہ کے حصول کے لیے پیسے دئیے کہ بیرون ملک جا کر اہنے بچوں کے لیے روزی روٹی کما سکیں۔متاثرین نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ظفر شاہ نامی شخص نے فراڈ کر کے اپنی کروڑوں روپے کی پراپرٹی بنا کر اہنی بیوی کے نام کروا دی اور غریب نوجوان دربدر انصاف کے لیے ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان۔چیف جسٹس آف پاکستان۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف انکوائری کی جائے غریب لوگوں کے پیسہ سے پراپرٹی بنا کر اپنی بیگم کے نام لگوا کر اس نے جو فراڈ کیا اس کو سخت سزا دی جائے اور غریب نوجوانوں کے پیسے اور ہمارے پاسپورٹ ہمیں واپس دلوائے جائیں۔