معید آپکو نیند کیسے آتی ہے؟
معید آپکو نیند کیسے آتی ہے؟
میرا یہ سوال پی ٹی آی کے ان لوگوں سے نہیں ہے جو خود ہی پکے طالبان ہیں نہ ان سے جو کچے طالبان ہیں بلکہ صرف ان سے جو پکے ڈیموکریٹ اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں ، ان عورتوں سے جنہیں پی ٹی آی میں اپنی شاندار صلاحیتوں کے اظہار کا موقعہ ملا۔
اگر آپ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کے عمران طالبان کو اپنے سیاسی مقصد کیلیے اب بھی استعمال کر لینگے جیسا کے وہ پچھلے ۱۲ سال سے استعمال کر رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں اس دفعہ وہ آپکو استعمال کرینگے انہیں چاہیے (کم از کم سابقہ فاٹا ،پورا پشتونخواہ یا پورا پاکستان)۔تاریخ میں کی مثالیں موجود ہیں، جب برطانیہ کی ایما پرانڈیا کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کامیاب تحریک چل رہی تھی تو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے اس تحریک کی حمایت کی اس امید میں کے ہم پاکستان کو ایک پروگریسو ملک بناینگے، آزادی کے بعد مذہبی ریاست نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا ہم سب جانتے ہیں، اسی زمانے میں حسن اتفاق برطانیہ ہی اسرائل بنوا رہا تھا، کمیونسٹ سویت یونین میں ہزاروں کا خیال تھا کے نیے ملک کو ایک پروگریسو ملک بناینگے، ہزاروں نے وہاں ہجرت کی، نتیجہ ظاہر ہے ، شاہ ایران کے خلاف جدوجہد میں پورا لیفٹ خمینی کے ساتھ تھا، خون میں نہلا دیا، ملاؤں نے ہزاروں مار دیے، ۱۹۷۷ میں قومی اتحاد کی بھٹو مخالف تحریک میں لیفٹ کا بڑا حصہ تحریک میں شامل تھا ، ضیا نے لیفٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا سب کو معلوم ہے۔ دنیا بھر میں رائٹ کے بنیاد پرست بہت منظم اور بے رحم ہوتے ہیں، اگر انہیں موقعہ مل گیا تو یہ عمران کو بھی روندتے ہوے چلے جاینگے۔
نوجوانوں کیلیے یہ تاریخی حوالے مشکل ہیں لیکن معید پیرزادہ آپ جانتے پھر ایسی منافقت کیوں، مخالفت حق ہے ڈٹ کر کیجیے، روزی روٹی کا بھی سوال رہتا ہے لیکن طالبان کی چھپ چھپا کے یا کھلے عام حمایت کرنا اور خود کو جمہوریت پسند اور پاکستانی کہلوانا زیب نہیں دیتا، یاد رکھیے بھٹو نے تو فوج کیلیے اچھا اچھا ہی کیا تھا، پھانسی چڑھ گیے، نواز نے صرف مشرف کو ریٹایر کیا تھا ، موت بہت قریب سے گزری، دونوں ہی اس وقت بہت پاپولر تھے، عمران تو بہت کچھ کر چکے ہیں،بھٹو اور نواز کو بچانے کی کوشش کرنے والے تو بہت سے ممالک تھے عمران کے لیے کون ہے ؟
اس وقت عمران کی جیل سے رہای سے زیادہ اہم اسکی جان بچانے کی حکمت عملی کی ضرورت ہے، حمایت یا مخالفت اپنی جگہ لیکن اسکی موت پاکستان اور جمہوریت کا بڑا نقصان ہوگا لیکن آپ لوگ یا تو سمجھ نہیں رہے ہیں یا اپنے گروہی مفاد میں یہی کہہ رہے ہیں( چڑھ جا بیٹا سولی پر- رام بھلی کرے گا)