November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت رانا حاجی محمد یونس شاہد کی طرف سے

IMG-20251018-WA0282

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت رانا حاجی محمد یونس شاہد کی طرف سے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں نامور سماجی شخصیات ملک محمد اشرف اعوان ٫خواجہ باسط ٫ محمد فیاض اور رانا برادرز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے اس عزت افزائی پر ہرلعزیز سوشل ورکر رانا حاجی محمد یونس شاہد اور ان کے بھائیوں رانا محمد یوسف ، رانا محمد عابد ، رانا محمد ساجد اور رانا محمد آصف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ رانا حاجی محمد یونس شاہد نے کہا کہ آپ کی ہمارے غریب خانے پر تشریف آوری سے ہمیں بہت دلی خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے ملک شاکر بشیر اعوان کو خوشاب کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے حلقہء نیابت کے عوام کی اجتماعی تعمیر و ترقی کے لیے اسی طرح سے اپنا پرخلوص کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ قبل ازیں چیف گیسٹ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان سمیت دیگر مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔