حالیہ جنگ پر خصوصی تجزیہ* *سینئر صحافی عامر خاکوانی*
*حالیہ جنگ پر خصوصی تجزیہ*
*سینئر صحافی عامر خاکوانی*
پاکستان اور افغاـ نستان کی لڑائی دو اعتبار سے بہت اچھی ہے۔ ایک تو یہ وہم ، خوش گمانی ، مفروضہ ہم سب کے ذہن سے نکل گیا کہ یہ برادر ہمسایہ ملک ہے۔ یہ ہمسایہ تو ہے مگر برادر ہرگز نہیں، درحقیقت اپنی پوری تاریخ میں یعنی پچھلے اٹھتر برسوں میں سے ستر برس سے زیادہ افغاـ نستا ن کا رویہ ایک زہریلے سانپ جیسا ہے، کسی بدمزاج، منتقم مزاج، سیاہ بچھو جیسا رہا ہے جس نے ہر موقع پر ڈنک ہی مارا۔
خیر اب ہم سب کی خوش گمانی ہوا ہوئی۔ اچھی طرح اندازہ ہوگیا تو یہ اچھا ہے، کیونکہ کسی توقع کے بغیر اس سے ویسی ہی ڈیلنگ کرنی چاہیے جس کا یہ مستحق ہے۔
دوسرا سب سے اچھا نکتہ یہ ہے کہ کھرے اور کھوٹے کے پہچانے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ جنگ کے وقت جو اپنے ملک، اپنے عوام اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا، تب عجیب وغریب عذر تراشتا، سوالات اٹھاتا ہے ، درحقیقت وہ دشمن کا ساتھی ہے ، دشمن کے لئے کام کر رہا ہے، دانستہ یا نا دانستہ ۔ اس پر ان سب کو غور کر لینا چاہیے ۔
دینی حلقے میں موجود لوگوں کو بھی اس پر غور کرنا چاہیے۔ انہیں یکسو ہو کر واضح انداز میں اپنا موقف بیان کرنا ہوگا۔ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا افغانستان کے ساتھ۔
یہ عذر بہت کمزور، ناقص اور بچکانہ ہے کہ دو مسلم ممالک لڑ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ آپ کے گھر پر آپ کے ہمسایے راکٹ لانچروں، مشین گنوں سے حملہ کریں گے تو آپ دفاع کریں گے، ان کو دندان شکن جواب دیں گے یا آپ اور آپ کے جوان بیٹے یہ مکالمہ کریں گے کہ ہمارے ہمسایے مسلمان ہیں، ہمارے ہم مسلک ہیں، یہ دو مسلمان گھرانوں کی لڑائی ہے وغیرہ وغیرہ۔ کیا یہ سوال گھر والے کرتے ہیں یا آپ کے قریھی عزیز واقارب ، دوست یہ بات کریں گے ؟ ایک طرف سفاک، بے رحم، درندہ صفت حملہ آور ہیں، جو گولیاں برسا رہے ہیں، راکٹ لانچر چلا رہے ہیں، آپ کے جوان ، آپ کے بیٹے شـہید کر رہے یہں اور آپ نہایت بے غیرتی، بے شرمی، بے حمیتی ، بے حیائی سے یہ سوچ رہے کہ یہ دو مسلمان ملکوں کی لڑائی ہے۔
یہ دو مسلمان ملکوں کی لڑائی نہیں۔ ایک طرف ظالم، سفاک ، احسان فراموش ، سازشی ، کمینے ہمسایہ ہے جس نے پہلے مسلسل دہشت گردی کرائی اور اب نجانے کس زعم میں حملہ کر دیا ، یہ وہ ہمسایہ ملک ہے جو دنیا کی واحد مشرک حکومت، کفـار کی حکومت کے آلہ کار ، ٹاوٹ اور ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔
تو بھائی میرے یہ دو مسلم ممالک کی لڑائی نہیں۔ یہ ایک ظالم، گھٹیا ،سازشی اور دنیا بھر کے تخریب کاروں، دہـشت گردوں کو پناہ دینے والے ملک کا اپنے ہمسایہ ملک پر حملہ ہے۔
بات بڑی واضح ہے۔ اس لئے آپ بھی واضح ہوجائیں۔
اگر آپ واضح موقف نہیں لے سکتے تو اپنی بے شرمی، ڈھلمل ہونے ، اپنے کنفیوژن ، بے ہمتی اور پاکستان دشمن ملک کی حمایت کو کوئی اور لفظ نہ دیں، کسی ڈھال میں نہ چھپیں۔ ہم اس فکری تضاد کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ کھل کر سامنے آئیں۔ تاکہ پاکستانی قوم آپ کے ساتھ مناسب سلوک کر سکے۔
نوٹ : یہ اس شخص کی پوسٹ ہے جس نے پچھلے بیس برسوں میں انہی تا لبا ن کی حمایت کی، ان کے لئے بے شمار کالم لکھے، سینکڑوں ہزاروں فیس بک پوسٹیں لکھیں، کیونکہ تب ان کا موقف اصولی تھا، وہ غیرملکی قبضے کے خلاف لڑ رہے تھے۔ پھر جب انہیں اقتدار ملا تو ہم خوش ہوئے، ان کے لئے دعائیں کیں۔ وہاں کا وزٹ کیا تو ان کے لئے مثبت لکھا۔
لیکن جب بات ہمارے وطن کی سالمیت کی آئے گی، ہمارے جوانوں کی شہادت کی آئے گی، جب ہمارے ملک کے لئے سازشوں کا معاملہ آئے گا تو ہم ایسے ہزار ملک، ایسی ہزار تا لبا ن تنظیمیں قربان کر دیں۔ ان کی ہمارے نزدیک مرے ہوئے پرندے جیسی اہمیت بھی نہیں۔
ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور ان شااللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
زندہ باد پاکستان۔
(عامر خاکوانی )