November 17, 2026

جیکب آباد (نامہ نگار)کاشتکار دشمن پالیسی نامنظور جیکب آباد میں جی یو آئی کے اعلان پر عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

IMG-20251017-WA0299

جیکب آباد (نامہ نگار)کاشتکار دشمن پالیسی نامنظور جیکب آباد میں جی یو آئی کے اعلان پر عوام سڑکوں پر نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق چاول کی قیمتوں میں کمی کے خلاف جی یو آئی کے جانب سے مولانا عبدالوحیدبروھی،مولانا محکم الدین بروھی،حافظ نظیر احمد بروھی،مولانا کریم بخش بروھی مولانا مولاداد کہوسہ محمد آصف لاکہو منیب الرحمٰن بروھی مولانا لطف اللہ وڈیرہ محمد الیاس وڈیرہ اسرار احمد کہوسہ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر سخت نعرے بازی کی گئی،اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاول کا مناسب قیمت نہیں ملنے پر کاشتکاروں کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے کاشتکاروں کے جانب سے چاول کا بیج کھاد اور زرعی دواؤں کی کی گئی اخراجات بھی نہیں نکل رہے اسکے برعکس کاشتکار کرزوں میں مبتلا ہو رہے ہیں 6 ماہ بعد تیار ہونے والے فصل کا ریٹ گرانا غریبوں کے بچوں کے موں سے لقمہ چھیننے کی برابر ہے سندھ حکومت کاشتکاروں سے معاشی ظلم بن کرے مزید رہنمائوں نے حکومت سندھ اور وفاقی گورمنٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاول کا فی من 4 ہزار روپیہ مقرر کی جائے ناجائز کٹوتی کرنے والے مل مالکان اور بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کر کے کاشتکاروں میں پیدہ شدہ بے چینی دور کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔