November 17, 2026

ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی کا سکھر کی سول اسپتال کا خصوصی دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا*

IMG-20251017-WA0295

ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی کا سکھر کی سول اسپتال کا خصوصی دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا*
کمشنر سکھر کی احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جی ايم ايم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر ڈاکٹر صالح محمد چنہ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان، دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ اسپتال کےدورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم نے اسپتال کے احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات کی اور ایک دو روز میں ان کے مسائل کے حل کی تشفی/ تسلی کرا دی۔ بعد ازاں انہوں نے اسپتال کے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کا معائنہ کر کے فعالیت کے متعلق استفسار کیا۔ ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر الطاف اعوان نے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین فعال اور بہتر کنڈیشن میں ہیں، اسپتال میں یومیہ تقریباً 3500 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیا جاتا ہے، اس موقع پر ایم ایس نے اسپتال کے بجٹ اشوز، ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیوں، مردہ خانے کے کولڈ اسٹوریج کی فعالیت و دیگر اشوز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے محکمہ صحت سندھ و ضلع انتظامیہ کے تعاون سے اسپتال کے مسائل کے جلد حل کے لیے اقدامات لینے کی یقین دہانی کرا دی۔