November 17, 2026

اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے مفاد عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے

Screenshot_2025-10-16_130408

اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے مفاد عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے احکامات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری رب نواز، ایم ڈی واسا عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ستھرا پنجاب مہم، پرائس کنٹرول میکانزم، تجاوزات کے خلاف سخت کاروائیوں، آوارہ کتوں کی تلفی، پارکس کی تزین وآرائش اور صفائی ستھرائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دیگر گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے لیے محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت تمام افسران نیک نیتی سے کام کریں اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔