ربورٹ عبدالقیوم شیخ بیوروچیف دعا نیوز ٹھٹھہ سیشن کورٹ ٹھٹہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لے کر غریبوں کو “ہاف” اور “فل فرائی
ربورٹ عبدالقیوم شیخ بیوروچیف دعا نیوز ٹھٹھہ
سیشن کورٹ ٹھٹہ کی جانب سے
قانون ہاتھ میں لے کر غریبوں کو “ہاف” اور “فل فرائی” کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں کی طرح گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے سب انسپکٹر اطہر چنہ کو ملزم قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر کے گھر بھیج دیا گیا۔
ٹھٹہ )
سیشن کورٹ ٹھٹہ نے ایک اہم مقدمے میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سی آئی اے انچارج ٹھٹہ اطہر چنہ کو نامزد ملزم قرار دیا اور اُسے فوراً عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق اطہر چنہ پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور حدود سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائیاں کیں۔
سیشن جج ٹھٹہ کے حکم کے مطابق، کوئی بھی افسر جو کسی مقدمے میں ملزم کے طور پر نامزد ہو، وہ اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا اہل نہیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اطہر چنہ کے خلاف فوری طور پر محکماتی انکوائری اور قانونی کارروائی شروع کی جائے تاکہ انصاف کے عمل پر کوئی اثر نہ پڑے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو کے چیئرمین اقبال احمد خاصخیلی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی جان و مال کو کسی بھی قسم کا خطرہ نہ رہے۔
یہ قانونی کارروائی معروف وکیل اعجاز جماںی کی جانب سے داخل کی گئی تھی، جنہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک ملزم اپنے عہدے پر فائز ہے، شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فوری عمل درآمد کا حکم دیا۔
عدالتی حکم میں مزید انتباہ دیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تمام متعلقہ اداروں پر لاگو ہوگا، اور اگر کوئی افسر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔