اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں کی چیکنگ اور اقدامات کا جائزہ
اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف
دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں کی چیکنگ اور اقدامات کا جائزہ، انہوں نے بستی نور محمد اور معراج کالونی سمیت مختلف مقامات پر پولیو ویکسینیشن کے سلسلہ میں گھروں کی ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں تیار کیے جانے والے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے تحت بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے محنت اور دیانتداری سے کام کریں، پولیو ویکسین کے دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی مستقل معذوری سے مکمل طور پر محفوظ رکھ سکتے ہیں اس لیے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر یہ اہم فریضہ سرانجام دیں، والدین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کے لیے ہرگز کوتاہی سے کام لیں اور ٹیموں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں، پولیس اور رضاکار مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر ربط و روابط کی پالیسی کو فروغ دیں، انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے اور اس میں عوامی تعاون ہی پولیو کے مکمل خاتمے کی ضمانت ہے۔