افغان طالبان کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے دباؤ اور درخواست کے بعد عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
🌐افغان طالبان کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے دباؤ اور درخواست کے بعد عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اپنے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’اسلامی امارت نے تمام فورسز کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں، اس وقت تک جب تک دوسری طرف سے اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔‘‘
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر طے پائی، تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ جنگ بندی پاکستانی مطالبے پر نافذ کی گئی۔ مجاہد نے اپنے اس سوشل میڈیا پیغام میں 48 گھنٹے کی محدود مدت کا بھی کوئی ذکر نہ کیا۔
سرحدی جھڑپیں بدھ کو دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھیں، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات لگائے۔ افغان طالبان حکام کے مطابق، قندھار کے اسپن بولدک علاقے میں پاکستانی مارٹر گولے پھینکنے کے دوران کم از کم 12 عام شہری ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی گردش کرتی رہیں کہ پاکستانی فوج کی طرف سےافغان دارالحکومت کابل پر بھی حملے کیے گئے، ایسی مبینہ ویڈیوز میں کابل کی فضا میں دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ افواہیں پیدا ہوئیں کہ یہ کوئی فضائی یا ڈرون حملہ تھا۔
تاہم طالبان حکام نے بعد ازاں وضاحت کی کہ یہ دھواں کابل کے ایک ایندھن اسٹیشن میں لگنے والی آگ کے سبب تھا، نہ کہ کسی حملے کا نتیجہ۔
https://www.facebook.com/share/1ATUpNXKY5/