رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی راجہ تصور حیات نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی راجہ تصور حیات نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھورکا خصوصی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں ای سی سی روم کی تزئین وآرائش اور کلاس کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے بچوں کی ایکٹیوٹی ،ٹیچر اور کئیر گور کی کارکردگی کوسراہا۔ دوران وزٹ ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال اور ٹیچر ملک خالد ندیم راہداری نے اسسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ادارہ ہذا میں مخیر حضرات کے تعاون سے نصب ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے بارے بریف کیا۔ راجہ تصورحیات نے سکول کی فلاح و بہبود کےلیے کمیونٹی کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔