November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہونہار بیٹی مشکوات مبشر اعوان نے تھل سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بننے کامنفرد اعزاز حاصل کرلیا،

IMG-20251016-WA0264

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہونہار بیٹی مشکوات مبشر اعوان نے تھل سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بننے کامنفرد اعزاز حاصل کرلیا، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ مشکوات مبشر اعوان تحصیل نورپورتھل کے گاؤں ڈھمک کے معروف بینکار، ہردلعزیز شخصیت ملک حاجی مبشر علی اعوان کی صاحبزادی اور ڈاکٹر ملک سہیل سردار اعوان کی ہمشیرہ ہیں ۔
جہنوں نے اپنی قابلیت سے پورے تھل وسیب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ مشکوات مبشر اعوان نےپاکستان بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے تھل سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیاہے۔ دریں اثناء ان کے والد محترم ملک حاجی مبشر علی اعوان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ہم والدین کی یہ بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے ہماری بیٹی کو اس شاندار کامیابی سے سرفراز کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کی پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کا خصوصی فضل و کرم ہے اور یہ ان کے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں۔