سندرال (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سندرال میں کھلی کچہری کا انعقاد
سندرال (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سندرال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل ،ایس ایچ او خوشاب اور تفتیشی افسران موجود تھے۔ دوران کھلی کچہری ڈی پی او خوشاب نے سائلین کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ ایس ڈی پی او اور افسران کو مارک کر کے تحریری احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ کھلی کچہریوں میں اب تک سینکڑوں سائلین کے مسائل حل کیے جا چکے ہیں۔ہر درخواست کیلئے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر ہے۔جس کے دوران متعلقہ درخواست پر پیشرفت رپورٹ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کی داد رسی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر باقاعدہ رپورٹ لے کر سائلین کو اس کی کاروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب پولیس عوام کی خدمت اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔