November 17, 2026

*لاہور ایئرپورٹ پر مشتبہ بیگ سے 40 لاکھ روپے مالیت کے کاسمیٹک انجیکشنز کی بھاری کھیپ برآمد*

Screenshot_2025-10-13_193211

*لاہور ایئرپورٹ پر مشتبہ بیگ سے 40 لاکھ روپے مالیت کے کاسمیٹک انجیکشنز کی بھاری کھیپ برآمد*

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل لاؤنج سے ایک مشتبہ بیگ سے کاسمیٹک انجیکشنز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیگ ایئرپورٹ پر لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا اور کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ کسٹم حکام نے مشتبہ بیگ کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والے انجیکشنز کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں بیرون ملک سے کس مقصد کے لیے لایا گیا تھا اور آیا یہ قانونی طور پر درآمد کیے گئے یا اسمگلنگ کی کوشش تھی۔