November 17, 2026

وہاڑی پیرا فورس کی کاروائیاں محدود،ناجائز تجاوزات مافیا پھرسراٹھانے لگاسڑکیں بند،ٹریفک جام رہنے

Screenshot_2025-10-13_193211

وہاڑی پیرا فورس کی کاروائیاں محدود،ناجائز تجاوزات مافیا پھرسراٹھانے لگاسڑکیں بند،ٹریفک جام رہنے سےشہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ضلعی انتظامیہ سے تجاوزات مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا پیرا فورس کی کاروائیاں محدود ہوتے ہی ناجائز تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر سر اُٹھا لیا ہے۔ پیپلز کالونی روڈ،،خانیوال روڈ، ملتان روڈ، جناح روڈاور اندرونِ شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں ریڑھیوں، ٹھیلوں اور دکانداروں کے باہر رکھے سامان سے دوبارہ بند ہونے لگیں۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر سامان سجا کر نہ صرف سڑکیں تنگ کر دی ہیں بلکہ پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کو کھلا چیلنج دینا شروع کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جب آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو چند دن کے لیے دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر کر لیتے ہیں اور ریڑھی بان بھی عارضی طور پر ہٹ جاتے ہیں، مگر جیسے ہی کارروائی ختم ہوتی ہے، وہی عناصر دوبارہ سڑکوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ اس صورتحال سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوتا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا رہتا ہےشہریوں نے ڈی سی وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکرناجائز تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر سخت کارروائی کی جائے اورجو دکاندار بار بار خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں، ان پر بھاری جرمانے عائد کر کےان کا سامان ضبط کیا جائے تاکہ دوبارہ کسی کو سڑکیں بند کرنے اور عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کی ہمت نہ ہو۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کی وقتی کارروائیاں مسئلے کا حل نہیں انتظامیہ اس سنگین عوامی مسئلے پر فوری نوٹس لے کر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کریں