انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر سندھ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سائیں سید غلام حیدر شاہ قلندری نے اپنے روحانی خطاب میں فرمایا کہ:
انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر سندھ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سائیں سید غلام حیدر شاہ قلندری نے اپنے روحانی خطاب میں فرمایا کہ:
“جو چیز انسان کی ضرورت سے زیادہ ہو، وہ زہر بن جاتی ہے، چاہے وہ طاقت ہو یا دولت، بھوک ہو یا غرور، لالچ ہو یا سستی، محبت ہو یا نفرت — ہر چیز کا حد سے بڑھ جانا تباہی کا سبب بنتا ہے۔یہ بات سائیں غلام حيدر شاہ قلندری نے *عرسِ مبارک بابا سائیں احمد علی قریشیؒ* کے سلسلے میں منعقدہ *ایک کروڑ درودِ پاک کی محفل* میں اپنے خطاب کے دوران ارشاد فرمائی۔
سائیں غلام حیدر شاہ قلندری نے مزید فرمایا کہ:
“خوف، دراصل غیر یقینی حالات کو قبول نہ کرنے کا نام ہے۔ جب انسان ان حالات کو قبول کرنا سیکھ لیتا ہے، تو خوف ختم ہو جاتا ہے اور زندگی ایک نئی مہم، تجربے اور سیکھنے کے سفر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔”
سائیں نے مزید کہا کہ:
“حسد، دوسروں کی خوبیوں اور کامیابیوں کو تسلیم نہ کرنے کا نام ہے۔ جب انسان ان خوبیوں کو دل سے مان کر ان سے سیکھنا شروع کرتا ہے، تو حسد ختم ہو جاتا ہے اور یہی سوچ تحریک، جدوجہد اور کامیابی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔”مزید فرمایا:
“غصہ اس وقت پیدا ہوتا ہے، جب چیزیں ہماری خواہش یا منصوبے کے مطابق نہیں چلتی ہیں۔ لیکن جب انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ ہر بات اُس کے اختیار میں نہیں، اور کچھ حالات کو قبول کرنا ہی عقل و اطمینان کا راستہ ہے، تو دل پرسکون ہو جاتا ہے۔”
محفل میں نعت خوانی بھی کی گئی۔ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزارِ مبارک پر *دو کروڑ 13 لاکھ 16 سو درودِ پاک، 34 ختم القرآن اور 24 دلائل الخیرات* کی اجتماعی دعا مانگی گئی۔ سندھ سمیت پوری انسانیت کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تقریب میں سید عبدالرحمن شاہ، محمد عرس جتوئی، حسین بخش بلیڈی، محمد بخش ناہیوں، اظہار دھونکائی، اعجاز مستوئی، مجتبیٰ پنهور، شفیع محمد سولنگی، محمد ابراہیم ہالیپوٹو، نوید قریشی، رحمت اللہ بھرگڑی، آدم سولنگی، ڈاکٹر امتياز پنهور، شمشاد علی تھیبو، رجب برفت، زید الله چانڈیو، نعمت الله مستوئی، ریاض عالمانی، چنيسر برفت، شیرخان پنهور، سید انور شاہ، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر ممتاز قریشی، محمد عظیم خاصخیلی، کے بی جمالی سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر *مرکزی میڈیکل شعبے* کی جانب سے *مفت میڈیکل کیمپ* کا انعقاد کیا گیا، جبکہ *مرکزی انفارمیشن شعبے* کی جانب سے *کتب کا اسٹال* بھی لگایا گیا۔