عمرکوٹ ( نامہ نگار ) اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما ایوب مہر کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات۔ اخبار فروشوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ
عمرکوٹ ( نامہ نگار ) اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما ایوب مہر کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات۔ اخبار فروشوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما ایوب مہر نے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات کی اور انہیں سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کیا۔اس موقع پر اخبار فروش یونین کے رہنما ایوب مہر نے سندھ میں اخبار فروشوں کے مسائل سے صوبائی وزیر سعید غنی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ مٹھی سانگھڑ سمیت میرپورخاص ڈویژن کے اخبار فروش مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اخبار فروشوں کو مزید روزگار کے لئے اسکوٹی بائیک یا رکشہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا گذر سفر کرسکیں۔ اور اخبار فروشوں کو ہیلتھ کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ اِنکے مالی مسائل حل ہو سکیں جنہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے تحمل سے سننے کے بعد کہا کہ سندھ حکومت اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اور انہوں نے اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما ایوب مہر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں ان اہم مسائل کے بارے میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے خصوصی گفتگو کروں گا۔اور انشاءاللہ اخبار فروشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔ جس پر اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما ایوب مہر نے صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کیا۔