ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون اباد پہنچنے پر لاہور لیپرڈز کا شاندار استقبال پنجاب پریمیر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور لیپرڈز کا ہارون اباد پہنچنے پر
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون اباد پہنچنے پر لاہور لیپرڈز کا شاندار استقبال پنجاب پریمیر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور لیپرڈز کا ہارون اباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور لیپرڈز کے سربراہ میاں اسد مصطفی اور کپتان عثمان ظفر کے ہارون اباد پہنچنے پر شائقین نےپھول نچھاور کئے اور شائقین دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسد مصطفی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہماری کوشش تھی کہ اچھا کھیل پیش کریں ہماری ٹیم پوری محنت سے کھیلی جس کے نتیجے میں ہارون آباد والوں کی دعاؤں کے صدقے میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی سے نوازا۔ پنجاب پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ میں ہارون ابادیوں کی بھرپور سپورٹ پر ہم غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔