November 17, 2026

دلےوالا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈیرہ اسماعیل خان کی زرخیز دھرتی کے معروف، خوبصورت اور دھیمے لہجے کے شاعر اور بزمِ اشلوک کے بانی ساجد سائروی

IMG-20251013-WA0270

دلےوالا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈیرہ اسماعیل خان کی زرخیز دھرتی کے معروف، خوبصورت اور دھیمے لہجے کے شاعر اور بزمِ اشلوک کے بانی ساجد سائروی نے اپنی تازہ تصنیف “دل درگاہ” دلےوالا کے صحافی و معروف شخصیت احسن حیات مغل کو پیش کی۔اس پرمحبت موقع پر معروف ادیب و شاعر سبطین سانول بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ احسن حیات مغل کی صحافتی خدمات اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی جدوجہد قابلِ تعریف ہے۔ ان کی تحریریں نہ صرف صحافتی معیار کو جِلا بخشتی ہیں بلکہ مقامی صحافت کے وقار میں بھی اضافہ کرتی ہیں اہلِ ادب و صحافت نے “دل درگاہ” کے تحفے کو ایک خوبصورت ادبی و سماجی ربط کی علامت قرار دیا۔