November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) جمیعت علماےء اسلام (ف )تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کشمیر چوک میں کیا گیا

IMG-20251013-WA0262

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) جمیعت علماےء اسلام (ف )تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کشمیر چوک میں کیا گیا ۔ جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر انجئنیر مولانا ضیاء الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صدارت مقامی ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحمان نورپورتھل نے کی ۔ کانفرنس کی نگرانی اور سرپرستی مولانا عبدالرزاق اور مولانا مفتی سلطان احمد کلو نے کی ۔ اس موقع پر امیر جے یو آئی خوشاب مولانا میر احمد ،حافظ نصیر احمد احرار، مولانا قاضی شفیق الرحمان اور دیگر علماےء کرام نے موضوع کی مناسبت سے خصوصی خطاب کیا ۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری جے یو آئ ضلع خوشاب صاحبزادہ حسین علی بلوچ نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔ سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مختلف علاقوں سے جے یو آئی کے ورکرز نے بھرپور شرکت کی ۔