November 17, 2026

💔 پندرہ دن کی دلہن، ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی 💔

Screenshot_2025-10-13_160229

💔 پندرہ دن کی دلہن، ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی 💔

یہ کہانی ہر اُس باپ کے دل کو ہلا دے گی جس کی گود میں بیٹی پل رہی ہے۔
رُخصار، ایک حافظِ قرآن، گوجرانوالہ کی رہائشی، جس کی شادی صرف 15 دن پہلے ہوئی تھی۔ ماں باپ نے خوشی خوشی بیٹی کا ہاتھ الطاف نامی نوجوان کے ہاتھ میں دیا۔ آٹھ ماہ تک رشتہ چلتا رہا، اس دوران رخصار کے گھر والے ہر تہوار، ہر موقع پر سسرال والوں کو تحفے دیتے، کبھی کپڑے، کبھی کھانے پینے کی چیزیں—بس یہ سوچ کر کہ بیٹی خوش رہے، سسرال والے راضی رہیں۔

لیکن قسمت نے کیسا دھوکہ دیا…

چند دن پہلے رخصار کے بھائی کو اُس کے شوہر الطاف کی کال آئی:
“رخصار کی طبیعت ٹھیک نہیں، فوراً ہسپتال آؤ!”
بھائی دوڑتا ہوا پہنچا، تو دیکھا—رخصار نے تیزاب پیا ہوا ہے۔

پہلے تو شوہر بہانے بناتا رہا، مگر جب رخصار کو ہوش آیا، اُس کی جلی ہوئی زبان بول نہ سکی، تو اُس نے اشاروں سے بات سمجھانے کی کوشش کی۔ جب بھائی نہ سمجھ سکا، تو اُس نے کاغذ مانگا اور لرزتے ہاتھوں سے سچ لکھا:
“مجھے تیزاب ساس، نند اور شوہر نے پلایا۔”

اور وجہ؟
صرف یہ کہ رخصار شادی کے دو دن بعد اپنے گھر چلی گئی تھی، اور اُس کے والدین نے شوہر کے خاندان کو شادی پر کپڑے نہیں دیے تھے۔ بس اتنی سی بات پر اُس معصوم کو جلا دیا گیا۔

رخصار زندگی کی بازی ہار گئی۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی۔
پولیس نے شوہر کو گرفتار تو کر لیا، مگر سوال یہ ہے…
ایسے بے حس، سنگدل لوگوں کو آخر کیا سزا ملنی چاہیے؟

بیٹیوں کے ماں باپ اب کس پر بھروسہ کریں؟
جب ہر روز کوئی رُخصار اس معاشرے کے ظالموں کے ہاتھوں قربان ہو رہی ہے… 💔