November 17, 2026

اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد خان رانجھا کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ ادارہ گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن کا دورہ

IMG-20251013-WA0248

اوکاڑہ جاوید راھی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد خان رانجھا کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ ادارہ گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن کا دورہ

انہوں نے سینٹر کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ اور تدریسی عمل کا جائزہ کا جائزہ لیا

ادارہ کے اساتذہ سے خصوصی بچوں کی پڑھائی لکھائی اور غیر نصابی گرمیوں بارے بھی دریافت کیا

صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن خصوصی بچوں سے نصابی سوالات کیے

ادارہ سپیشل ایجوکیشن کی کمپیوٹر لیب میں خصوصی بچوں کے کمپیوٹر کی مہارت کا مشاہدہ کیا

صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب خصوصی بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے کھیل میں حصہ لیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہیں۔صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد خان رانجھا

خصوصی بچے صلاحیتوں میں کسی طور بھی عام بچوں سے کم نہیں ہیں۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب

خصوصی دیکھ بھال اور توجہ سے سپیشل بچوں کو موثر اور کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب

اساتذہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ دلوائیں۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب

خصوصی بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر پاکستان کا روشن مستقبل بنیں گے۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب

صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد خان رانجھا نے ادارہ گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن میں خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا