November 17, 2026

🌐مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی افغانیوں کو غلط نہیں کہا، بلکہ ان کے ساتھ بیس سال تک تعاون رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں

IMG-20251013-WA0224

🌐مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی افغانیوں کو غلط نہیں کہا، بلکہ ان کے ساتھ بیس سال تک تعاون رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہوئی اور پاکستان کے لوگوں نے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا،مفتی طارق مسعود کے مطابق ملا عمر پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام سے محبت کرتے تھے، وہ ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دیتے اور کہتے تھے کہ “پاکستانی ہمارے بھائی ہیں”۔ ان کے بقول افغانستان کی زمین کچھ لوگوں نے دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کی، جس کے بعد عالمی طاقتوں نے افغانستان پر حملہ کیا۔مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ملا عمر کے دور میں کبھی پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں آیا، اور ان کے بعد ملا اختر منصور بھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں تھے۔ ان کے مطابق آج بھی افغانیوں کی اکثریت پاکستان سے جنگ نہیں چاہتی، صرف چند گروہ ہیں جو پاکستان پر حملے کررہے ہیں۔ علما نے ان گروہوں سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن ناکامی کے بعد فوجی کارروائیاں کی گئیں۔ روزانہ پاکستان میں حملے ہورہے ہیں، ان کے پیچھے چند خارجی عناصر ہیں۔