November 17, 2026

🌐ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد اضافہ

Screenshot_2025-10-11_151358

🌐ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اضافہ مرغی کی قیمتوں میں (8.92 فیصد)، پیاز میں (7.47 فیصد)، گندم کے آٹے میں (5.74 فیصد)، انڈوں میں (2.25 فیصد)، گُڑ میں (1.70 فیصد)، لہسن اور ویجیٹیبل گھی (ایک کلو گرام) میں (ہر ایک میں 0.86 فیصد)، ویجیٹیبل گھی (ڈھائی کلو گرام) میں (0.59 فیصد)، جلانے والی لکڑی میں (0.50 فیصد)، اور دھوبی صابن میں (0.23 فیصد) دیکھا گیا۔اس کے برعکس، ٹماٹر (11.34 فیصد)، کیلے (1.29 فیصد)، آلو (0.93 فیصد)، ایل پی جی (0.59 فیصد)، چنا (0.35 فیصد) اور سرسوں کے تیل (0.07 فیصد) کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں، 21 مہنگی جبکہ 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں استحکام رہا۔