بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ پیرا فورس کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، متعدد دکانوں سے تجاوزات کا سامان قبضہ
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ پیرا فورس کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، متعدد دکانوں سے تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا جائے، جرمانے عائد، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں اور عارضی تجاوزات کے سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا اس کے علاوہ تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف نگرانی کا عمل جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کی جا رہی ہیں، دکاندار تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے ہرگز مشکلات پیدا نہ کریں اور اپنی مقررہ حد تک رہتے ہوئے کاروبار کریں،