میلسی بیو رو چیف جلالپور پیر والہ سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا کی متاثرہ بستیوں میں
میلسی بیو رو چیف
جلالپور پیر والہ سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا کی متاثرہ بستیوں میں الزہرہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ ،راشن متاثرین کی قطاریں بنوانے کی بجائے گھر تک بھی پہنچایا گیا اور خیموں میں بسںنے والوں کو بھی خشک راشن پہنچانے گئے ، خشک راشن میں آٹا،چاول،گھی،دالیں، چینی و دیگر اشیا شامل ہیں، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی ایشاء بھی شامل گئیں تھیں ۔اس موقع پر الزہرہ ویلفیئر کے صدر محمد شریف وٹو جنرل سیکرٹری اسامہ سلیم ، ماسٹر سجاد راؤ ، حافظ ابوبکر ماسٹر امجد عامر بھٹہ ، عابد بشیر ، و دیگر اھل علاقہ بھی موجود تھے۔