November 17, 2026

*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کا طوفان اور خودکشیوں میں اضافہ ہوگا*۔ *حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے*۔عوامی سروے.

Screenshot_2025-10-11_151358

*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کا طوفان اور خودکشیوں میں اضافہ ہوگا*۔
*حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے*۔عوامی سروے.

میلسی(محمدمختارسولگی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کا طوفان اور خودکشیوں میں اضافہ ہوگا۔حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔ان خیالات کا اظہارزندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میلسی کی طرف سے سیلاب اور حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کٸيے گٸے اضافے کے بعد عوام پر پڑنے والے اسکے اثرات کے متعلق عوامی سروے میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل معاشی ترقی کے دعوے کر رہی ہے۔لیکن اس بے بنیاد معاشی ترقی سے ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والا انسان ترقی کی بجائے مسلسل پسماندگی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔حکومت گزشتہ کچھ عرصہ سے پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اور بے تحاشہ اضافہ کر رہی ہے۔جس سے معاشرہ کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔خصوصا کسان مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہونیوالے مسلسل اضافہ نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات مہنگائی کی صورت میں دیگر اشیاء میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جس سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شدید ذہنی و معاشی اذیت کا شکار ہیں۔اور وہ اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ریلوے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کے اضافہ کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔جبکہ کسان جو پہلے ہی مہنگے زرعی لوازمات اور اجناس کی صحیح قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پریشان اور سود خوروں کے مقروض ہو چکے ہیں۔حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوجہ سے ذرعی اجناس کی بجاٸ اور دیکھ بھال میں ہونیوالے مزید بھاری بھر اخراجات سے کسان شدید متاثر ہوا ہے۔ملک کی زراعت کی بدحالی کے اثرات براہ راست ملکی ترقی پر اثر انداز ہوں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کھا سکے۔اور کسانوں کی مشکلات کم ہوں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔