November 17, 2026

*بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے* *ڈاکٹریوسف رضا و ڈاکٹر احمد رضا*۔

IMG-20251012-WA0113

*بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے*
*ڈاکٹریوسف رضا و ڈاکٹر احمد رضا*۔

میلسی (محمدمختارسولگی ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے میڈیکل أفیسرز ڈاکٹر یوسف رضاشاہ،ڈاکٹر احمد رضا شاہ، ڈاکٹر اقراء نے سردیوں کی أمد اور حالیہ سیلاب کے بعد کی موسمی صورت حال کے متعلق بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ موجودہ بدلتے موسمی حالات میں شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ نزلہ، زکام، بخار، گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صبح و شام کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق قوتِ مدافعت کو متاثر کرتا ہے، اس لیے شہری موسم کے مطابق لباس پہنیں، خصوصاً صبح و شام کے اوقات میں گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں، بازاری کھانے، ٹھنڈی اور باسی اشیاء سے اجتناب کریں، جبکہ بچوں اور بزرگوں کو سردی اور گردوغبار سے محفوظ رکھیں۔ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ موسمی الرجی اور سانس کے مریض اپنی دوائیں باقاعدگی سے استعمال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔ اگر بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوراً تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی یا نزدیکی ہسپتال سے رجوع کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ احتیاط ہی بہترین علاج ہے، لہٰذا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو معمول کا حصہ بنائیں۔