جس خاتون کو نوبیل انعام ملا اس نے آج مجھے فون کیا اور کہا ہے کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول
جس خاتون کو نوبیل انعام ملا اس نے آج مجھے فون کیا اور کہا ہے کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار تھے۔ یہ اس کی بہت اچھی بات تھی۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ پھر مجھے دے دو، حالانکہ شاید وہ دے بھی دیتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کو مایوس سا دیکھ کر دل اداس ہو رہا ہے۔ اگلے چند روز ٹرمپ بھی اداس رہے گا۔ ٹرمپ کی صورتحال پر اقبال یاد آ رہا ہے
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بُجھ گیا ہو
امریکا کو صدر اوباما کے بعد ٹرمپ لاحق ہوا تھا۔ ٹرمپ صاحب اوباما کے بعد پہلی بار اقتدار میں آئے اور پھر بیچ میں بائیڈن صاحب کا وقفہ آ گیا۔ البتہ ٹرمپ نے اوباما پر ہوائی حملے جاری رکھے۔ شاید وہ اوباما سے شدید متاثر ہے۔
ٹرمپ کو سیاسی شہرت سنہ 2011 میں ملی جب اس نے بارک اوباما کی امریکی شہریت چیلنج کرتے اسے غیرملکی مسلمان خاندان سے جوڑ دیا تھا۔ اوباما نے جب ریاست ہوائی کا برتھ سرٹیفکیٹ لہرا دیا تو ٹرمپ نے پینترا بدل کر کہا خدا معلوم نقلی ہے کہ اصلی!!!۔۔ ٹرمپ کے چھیاسٹھ فیصد حامیوں کو آج بھی یہ یقین ہے کہ اوبامہ نہ صرف غیر ملکی بلکہ مسلمان بھی ہے۔یہ ہوتی ہے سیاسی ہوائی بازی!
صدر اوباما کو 2009 میں نوبیل پرائز ملا تھا۔ ٹرمپ کی بھی شدید خواہش رہی کہ اسے بھی اوباما کے بعد نوبیل ملے۔ اصل بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے ذہن کی سوئی اوباما پر آج تک پھنسی ہوئی ہے اور وہ نوبیل بھی اسی لیے چاہتا ہے۔
سید مہدی بخاری