November 17, 2026

*💥افغاـ ن جارحیت اور پاکستانی ردعمل کو پاک افغان عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے: سکیورٹی ذرائع*

IMG-20251012-WA0045

*💥افغاـ ن جارحیت اور پاکستانی ردعمل کو پاک افغان عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے: سکیورٹی ذرائع*

اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جارحیت پر پاکستانی رد عمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے، جوابی حملہ صرف دہـشـت گـرد ٹھکانوں اور تربیتی مراکز پر ہوگا۔

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ افغان جارحیت اور پاکستانی ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے، جارحیت افغان عبوری حکومت، طالبان اور خوارج کی جانب سے مسلط کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جارحیت مبینہ طور پر بھارتی مالی معاونت سے کی جا رہی ہے، دہـشـت گـرد عناصر پاکستان کے خلاف جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کا افغان عوام یا عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، کارروائی افغانستان کے بھارت پرست شرپسند عناصر کے خلاف ہے۔