مذہب کی آڑ لیکر پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگیاں اجیرن بنانے والی جماعت جو غزہ مارچ کا نام لیکر تب نکلی جب امن معاہدہ ہو چ
محترم جناب شہباز شریف صاحب (وزیراعظم پاکستان)
محترم جناب سید عاصم منیر صاحب (فیلڈ مارشل و سپاہ سالار پاکستان)
جناب وفاقی وزیر داخلہ و وزیر مملکت براے داخلہ صاحبان!
مذہب کی آڑ لیکر پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگیاں اجیرن بنانے والی جماعت جو غزہ مارچ کا نام لیکر تب نکلی جب امن معاہدہ ہو چکا, اسکی پشت پناہی کون کر رہا ہے؟
کیا یہ سول اور عسکری دونوں کی انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں ہے کہ ایک احتجاجی پلان بن رہا تھا, اسکی فنڈنگ بھی ہو رہی تھی لیکن انکے باہر نکلنے تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی؟
کیا سسٹم سے کالی بھیڑوں کی صفائی ابتک مکمّل نہیں ہوئی کہ احتجاجی ریلی نکلنے تک سسٹم کی آنکھیں, کان اور منہ بند کر دیئے گئے؟
ہم تو فخریہ طور پر خوشی منا رہے تھے کہ اب ہمارے قابل فخر سیکورٹی ادارے اسقدر ترقی کر چکے ہیں کہ ہم سرحد پار کسی مطلوب دہشتگرد کو نشانہ بنانے کے قابل ہیں لیکن گھر کے اندر پکتی ہوئی سازش کی ہنڈیا کی نہ کسی کو سمیل آئی اور نہ دکھائی دی-
وزیر مملکت داخلہ صاحب نے کل تمام محب وطن پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوۓ تنظیم کے حالیہ اقدام کی مذمت کی- لیکن انکا پریس بریفنگ کے دوران پوچھا گیا سوال کہ “انکے پاس یہ V8 کہاں سے آتی ہیں؟” دراصل ہمارے اندر یہ سوال چھوڑ گیا کہ آپ ہم سے یہ بات پوچھنے کے بجائے خود قوم کو بتائیں کہ انکے پاس یہ V8 کہاں سے آتی ہیں اور آپکے پاس انکی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق کیا معلومات ہیں؟
مجھے یہ واثق یقین ہے کہ “ون پیج” پوری قوت اور ہم آہنگی کیساتھ برقرار ہے اور ماضی میں ایسی تنظیموں کو جہاں سے پالا جاتا تھا, وہاں سے اب ایسا کچھ نہیں ہو رہا- لیکن پھر یہ سوال بھی سر اٹھا رہا ہے کہ پھر انہیں اب کون پال رہا ہے؟
ترقی, معیشت کی بحالی, سفارتی کامیابیوں اور دفاعی معاہدوں سے پاکستان کی عالمی عزت و وقار میں جو اضافہ ہوا, اسے ایسی تنظیموں کی سازشیں گہنا دیتی ہیں-
فلسطین-اسرائیل امن معاہدے کے بعد “غزہ مارچ” کے نام سے نکلنا ایک بہانہ ہے- صاف دکھائی دیتا ہے کہ یہ تنظیم بھی اب دیگر تنظیموں/جماعتوں کی طرح دشمن کی پراکسی بن کر باہر نکلی ہے جسکا مقصد ملک میں انتشار کی فضاء پیدا کر کے اسکا امن تباہ کرنا ہے-
قوم آپکے ساتھ ہے- انکے ساتھ قطعی کوئی رعایت نہ کریں اور انسے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹیں لیکن ساتھ ہی اندرونی آلہ کار بننے والی کالی بھیڑوں کو بھی بینقاب کریں- شکریہ
#پاکستان_بنے_گی_ہارڈ_اسٹیٹ