عمرکوٹ (ڈاکٹر ڈاکٹر ایم لآل واگھانی) جشنِ آزادی کے سلسلے میں عمرکوٹ اور کراچی میں پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن اور پاکستان ایکسچینج کرنسی پاکستان چیئرمین ملک بوستان کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں پی سی ہوٹل کراچی میں شاندار تقریب رکھی گئی
عمرکوٹ (ڈاکٹر ڈاکٹر ایم لآل واگھانی) جشنِ آزادی کے سلسلے میں عمرکوٹ اور کراچی میں پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن اور پاکستان ایکسچینج کرنسی پاکستان چیئرمین ملک بوستان کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں پی سی ہوٹل کراچی میں شاندار تقریب رکھی گئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کے بانی چیئرمین میر نادر علی ابڑو نے کہا کہ خاص کرکے سندھ کے نوجوانوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہئے اور انکو اپنے ملک کی مالکی بھی کرنی چاہئے اس وقت کشمیر کی بات کرینگے جہاں پر بھارتی افواج اور دیگر ہندستان اور ادارے وہاں کے لوگوں پر ظلم کے پھاڑ توڑ رہے ہیں نہ بیماروں کو اسپتال بھیجا جاتا ہے اور نہ مرے ہوؤں کو دفنانے دیتے ہیں نوجوان نسل کو کشمیر کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہئے ۔ کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کرنا چاہئے کشمیر میں انڈین گورنمنٹ انڈین آرمی کے مظالم مسلسل کرفیو ہے وہاں پر نہ نماز پڑھنے دی جاتی ہے نہ بیماروں کو دوا دی جاتی ہے کوئی وفات کر جائے تو بدبو کر جاتی ہے دفنانے نہیں دیا جاتا اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کریں میں مودی سرکار کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ برے صغیر پر مسلمانوں کی حکمرانی تھی سب کو مکمل اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی تھی چاہے سکھ ہو ہندو ہو عیسائی ہو سب کو آزادی تھی لیکن مودی سرکار اور انڈین آرمی کشمیریوں پر ظلم کے پھاڑ توڑ رہے ہیں آج جشنِ آزادی کے سلسلے میں چاروں صوبوں میں اور ملک کے دور دراز علاقوں میں گلگت، آزاد کشمیر سمیت پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن جشنِ آزادی منا رہی ہے دوسری جانب عمرکوٹ میں پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی نے بھی جشنِ آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی نوجوان اپنے ملک اور قوم کے لیے حقیقی معنوں میں خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر خدمت کریں ۔