November 6, 2026

الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا

20240816_151246

الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا

*اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہونگے،ذرائع الیکشن کمیشن*

پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا

*اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا*

چئیرمین وائس چئیرمین 6جنرل،2 خواتین،مزدورکسان،نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا

اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا،ذرائع

بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا،ذرائع الیکشن کمیشن

چئیرمین وائس چئیرمین مشترکہ امیدوار کےطور پر منتخب ہونگے

*متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا*

بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کےلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں

*نوجوان کی نشست کےلئے کم از کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے،ذرائع الیکشن کمیشن*

چئیرمین وائس چئیرمین دو لاکھ باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابی خرچ کرسکیں گے

چئیرمین وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی

چئیرمی وائس چئیرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا

جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید،خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا

مزدور کسان کے سبز،نوجوان کا پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں