وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ نے سمری کی منظوری دے دی، حتمی منظوری وفاقی کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس میں یہ اضافہ گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام مستقل اور کنٹریکٹ سرکاری ملازمین کیلئے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو کیا جائے گا، اس وقت ملازمین کو ہاؤس رینٹ الاؤنس 2008ء کی بنیادی تنخواہ کے حساب سے دیا جا رہا ہے، جسے اب موجودہ تنخواہ کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔