November 18, 2026

فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن — آئی ای ڈیز ناکارہ، متعدد ٹھکانے تباہ

Screenshot_2025-10-11_151358

فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن — آئی ای ڈیز ناکارہ، متعدد ٹھکانے تباہ
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر پولیس اور عوام کا مشترکہ ایکشن ۔
بنوں: ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کی ہدایت پر کم چشمی ڈومیل، برغنتو ڈیم، ماراکے بیرا اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد، ایس پی رورل محمود نواز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور مقامی عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ حصہ لیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی اور علاقے کے موثر گھیراو کے باعث فتنہ الخوارج کے عناصر علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ 04 عدد آئی ای ڈیز برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیئے جو وہ تخریبی کارروائیوں کے لیے تیار کر رہے تھے۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم اور علاقائی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ بنوں ریجن میں دیرپا امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور موثر آپریشن پر پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی بھرپور عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔