244

جھوٹے، بےبنیاد مقدّموں اور غیرآئینی و غیر قانونی ٹرائلز کی آڑ میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 5 سال قید میں رکھنے کے مکروہ منصوبے کا معاملہ

جھوٹے، بےبنیاد مقدّموں اور غیرآئینی و غیر قانونی ٹرائلز کی آڑ میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 5 سال قید میں رکھنے کے مکروہ منصوبے کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے مینڈیٹ چور وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان کے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا

احسن اقبال کا عمران خان کو 5 سال تک قید میں رکھنے کے حوالے سے بیان عدلیہ کے چہرے پر طمانچہ اور پورے نظامِ عدل کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے مترادف ہے، ترجمان تحریک انصاف

پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان جنگل راج کے ظلم، سفاکیّت اور مکروہ سیاسی انتقام کا نشانہ ہیں، ترجمان تحریک انصاف

عمران خان کی 5 اگست 2023 سے لے کر آج تک جیل میں ناحق قید کسی جرم کا نہیں، انہیں ظلم و جبر سے جھکانے اور زبردستی سیاست سے بےدخل کرنے کے مکروہ ریاستی منصوبے کا نتیجہ ہے، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں بالواسطہ عمران خان کے ٹرائلز اور سزاؤں کی نوعیّت کا پردہ پوری طرح چاک کیا، ترجمان تحریک انصاف

ججز کی کنپٹیوں پر تانی گئی بندوقوں اور بندوق برداروں کے چہرے پوری طرح کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

بحثیّت ادارہ عدلیہ کی کم ہمّتی اور ججز کے دل و دماغ پر چھائے خوف کے باعث جنگل راج کی گود میں سوار سیاسی ٹٹو اور گماشتے اپنی حیثیت اور اوقات سے بڑھ کر پھُدک رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

چوروں اور چوکیداروں کا گٹھ جوڑ عمران خان کے چہرے پر خوف کے آثار دیکھنے کیلئے خود پیچیدہ ترین ذہنی امراض میں مبتلا ہوچکا ہے، ترجمان تحریک انصاف

اپنے رب کے سامنے جھکنے والے عمران خان کو ایک خود ساختہ جھوٹے خدا کے سامنے جھکانے کے خبط میں پاکستان، اس کی معیشت، اس کے اداروں اور قوم کے مستقبل کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

ننگی لاقانونیت پر کھڑی ریاست اوندھے منہ تباہی کے پاتال کی جانب لڑھک رہی ہے اور فارم 47 والی مکروہ خیرات پر پلنے والے اقامہ زدہ طفیلئے اسی تباہی میں اپنے لئے روزی روٹی تلاش کررہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

اللہ کی مدد اور قوم کی تائید سے عمران خان ظالموں کے ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں مگر نظامِ عدل پر طاری موت کی غشی ریاست کے وجود کیلئے خطرناک ترین ہوچکی ہے اور سماج میں ناقابلِ تصوّر انتشار کو ہوا دے رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس احسن اقبال جیسے مینڈیٹ چوروں کے دربانوں اور ٹاؤٹوں کے بیانات کا نوٹس لیں اور عدلیہ کی پیشانی پر لگائے گئے دھبّے کو صاف کرنے کیلئے عمران خان کو 5 سال تک قید میں رکھنے جیسے احمقانہ منصوبے کی تفصیلات طلب کریں، ترجمان تحریک انصاف

عدل کو ننگی بےانصافی سے ذبح کرنے اور ان کی خفیہ و ظاہری سہولتکاری جیسے ظلم کے ہر کردار کا انجام قوم اور تاریخ مل کر طے کریں گے، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں